نیپالی سفیر کی پرنسپل پی جی ایم آئی سے ملاقات ، میڈیکل کی تعلیم پر تبادلہ خیال

پروفیسر غیا ث النبی طیب نے سفیر کو طب کے شعبہ میں حکومتی ترجیحات اور اہداف کے بارے آگا ہ کیا

منگل 21 فروری 2017 22:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2017ء) پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج ولاہور جنرل ہسپتال پروفیسر آف میڈیسن ڈاکٹر غیا ث النبی طیب نے کہا ہے کہ طب کے شعبہ میں جدید علوم اور تحقیق سے طلبہ کو روشناس کرانے کیلئے وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ترجیحات واضح ہیں یہی وجہ ہے کہ نہ صرف پاکستان بلکہ دیگر ممالک کے طلباء میں بھی پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ میں اعلی تعلیم حاصل کرنے کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیپال کی پاکستان میں تعینات سفیرSewa Lamsal Adhikari سے دوران ملاقات گفتگو کرتے ہو ئے کیا ۔ اس موقع پر انسٹی ٹیوٹ میں ( سپیشلائزیشن) کی تعلیم حاصل کر نے والے نیپالی ڈاکٹرز بھی موجود تھے ۔ پرنسپل نے سفیر کو ادارے اور میڈیکل تعلیم کے حوالے سے موجودہ حکومت اورمحکمہ صحت پنجاب کے اقدات، ترجیحات اور اہداف کے بارے میں تفصیلی طور پر آگا ہ کیا اور بتایا کہ پی جی ایم آئی سے فارغ التحصیل ڈاکٹرز دنیا بھر میں خدمات سر انجام دیتے ہوئے پاکستا ن کا نام روشن کر رہے ہیں جس سے پاکستان کا علم دوست ، مریض دوست امیج دنیا پر واضح ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں حکومتی ترجیحات کی روشنی میں پی جی ایم آئی میںمثبت تبدیلیاں لائی جا رہی ہیں اور تحقیق کے عمل کو آگے بڑھایا جائے گا اس عمل میں انسٹی ٹیوٹ کی فیکلٹی کا بھی بھرپور کردار ہے ۔ نیپالی سفیرSewa Lamsal Adhikari نے اپنے ملک کے ہونہا ر ڈاکٹروں کو طب کے مختلف شعبوں میں سپیشلائزیشن کی اعلی تعلیم دینے پر پی جی ایم آئی کے کردار کو سراہتے ہوئے حکومت پنجاب اور پرنسپل کا شکریہ ادا کیا اور یہاں کے اساتذہ کی طرف سے ڈاکٹروںکو دی جانے والی تعلیم و تربیت میں گہری دلچسپی کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ یہ تعاون پہلے سے زیادہ فروغ پائے گا ۔ (سعید)

متعلقہ عنوان :