پشتون قوم کی ترقی وخوشحالی پشتوزبان کو ذریعہ تعلیم بنانے میں پوشید ہ ہے،نعمت اللہ جلا ل زئی

منگل 21 فروری 2017 22:14

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2017ء) مادری زبانوں کے عالمی دن کے حوالے سے پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے زیر اہتمام پریس کلب کے سامنے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے صدر جلسہ پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن چیئرمین بلدیہ نعمت اللہ جلا ل زئی پارٹی کے صوبائی رہنما سردار اشرف کاکڑ ڈسٹرکٹ وائس چیئرمین احمد جان ناصر ایڈوکیٹ وائس چیئرمین بلدیہ سردار جعفر خان اُوتمان خیل کونسلر عبدالغنی فدائی ودیگر نے کہا کہ پشتون قوم کی ترقی وخوشحالی پشتوزبان کو ذریعہ تعلیم بنانے میں پوشید ہ ہے استعماری قوتوں نے ہمیں اپنے مادری زبان قومی شناخت ثقافت اوراپنے تہذیب وتمدن سے محروم کررکھا ہے انہوں نے کہا کہ ہماری صوبائی حکومت نے تاریخی اقدام اُٹھاتے ہوئے پرائمری کے نصاب تعلیم میں پشتو کو نصاب میں شامل کیا انہوں نے کہا کہ ہم غلام قوم نہیں کہ دوسروں کے زبانوں کو بولیں یا ذریعہ تعلیم بنائیں انہوں نے کہا کہ 15مارچ سے مردم شماری کو ایک بڑے چیلنج کے طور پر اس میں ہر پشتون بھرپور حصہ لے انہوں نے کہا کہ تمام افغان ایک قو م ہیں ہمیں زئی اورخیلی میں تقسیم کرنے والے پشتو ن قوم کو مشترکہ دشمن ہیں ہمیں انکے عزائم کو ناکام بنانا ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :