لاہور، محکمہ تعلیم سے مذاکرات کی ناکامی ،ایپکا ایجوکیشن کمپلیس کی تالہ بندی اور دیگر شعبوں میں ہڑتال کا اعلان کردیا

منگل 21 فروری 2017 22:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2017ء) محکمہ تعلیم پنجاب اور ایپکا پنجاب کے درمیان مذاکرات کی ناکامی کے بعد ایپکا پنجاب نے پنجاب ایجوکیشن کمپلیس کی تالہ بندی اور محکمہ ایجوکیشن کے دیگر شعبوں میں ہڑتال کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق پنجاب ایجوکیشن کمپلیکس سمیت محکمہ ایجوکیشن کے دیگر شعبہ جات میں مکلم ہڑتال رہے گی۔

(جاری ہے)

ایپکا لاہورکا کہنا ہے کہ انکا احتجاج مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہوںنے احتجاج کی کال سیکرٹریٹ الاونس اور یوٹیلیٹی الائونس کی عدم منظوری کے خلاف دے رکھی ہے۔ انہوںن ے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ ایجوکیشن کے سرپلس ملازمین کو بھی لاہورمیں تعینات کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :