پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے حوالے سے دائردرخواستوں کی سماعت 13مارچ تک ملتوی

منگل 21 فروری 2017 22:26

لاہور۔21 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف دائر ایک ہی نوعیت کی تمام درخواستیں یکجا کرنے کا حکم دیتے ہوئے مزید کارروائی 13مارچ تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے جوڈیشل ایکٹیوازم پینل کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار وکیل نے عدالت کو بتایا کہ وفاقی حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر 17فیصد سے زائد سیلز ٹیکس وصول کر رہی ہے جبکہ قوانین کے مطابق 17فیصد سے زائد سیلز ٹیکس نہیں وصول کیا جا سکتا ،درخواستگزار وکیل نے فاضل عدالت سے وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کو کالعدم قرار دینے کے ساتھ حکومت کو 17فیصد سے زائد وصول کیا گیا ،ٹیکس شہریوں کو واپس کرنے کا حکم دینے کی استدعا کی ۔

فاضل عدالت نے ایک نوعیت کی تمام درخواستیں یکجا کرنے کا حکم دیتے ہوے کارروائی 13مارچ تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :