دہشتگردی کی حالیہ لہر کے پیش نظر جھنگ ڈسٹرکٹ جیل کی سیکورٹی سخت کر دی گئی

منگل 21 فروری 2017 22:31

جھنگ۔21 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء) دہشتگردی کی حالیہ لہر کے پیش نظر جھنگ ڈسٹرکٹ جیل کی سیکورٹی مزید سخت کردی گئی ۔

(جاری ہے)

سپرنٹینڈنٹ شیخ افضل جاوید اور ڈپٹی سپرنٹینڈنٹ حق نواز گوندل نے صحافیوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ آئی جی جیلخانہ جات پنجاب کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے خصوصی اقدامات کے تحت تمام پرائیویٹ گاڑیوں اور غیر متعلقہ افراد کا جیل حدود میں داخلہ بند کردیا ہے۔جیل کے اندرونی اور بیرونی سیکورٹی کی مانٹیرنگ کے لیے سی سی ٹی وی سسٹم دن رات فعال رکھنے کے علاوہ جیل افسران کو ڈیوٹی کے آغاز اور اختتام پر جیل عملے کی چیکنگ کا اہتمام کرنے کا بھی پابند کیاگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :