سجاول، دو گروہو ں میں تصادم کے دوران فائرنگ کے سے دو خواتین زخمی ہوگئیں

منگل 21 فروری 2017 22:34

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2017ء) سجاول کے قریب کچے کے علاقے میں دو گروہو ں میں تصادم کے دوران فائرنگ کے سے دو خواتین زخمی ہوگئیں،بیلو پولیس کے مطابق کچے کے علاقے میں ہدیرانی میں جاکھرابرادری کے دو گروھوں کے درمیان معمولی تنازعے پر فائرنگ میں فاظمہ بنت ایوب جاکھرو اور بمبی زوجہ ابن جاکھروزخمی ہوگئیں جنہیں علاج کے لئے تعلقہ اسپتال سجاول بھیج دیاگیاہے علاوہ ازیں سجاول میں پرانی حبیب بنک ڈاکٹرگلی میں لاوارث شخص شدید زخمی حالت میں بیہوش پایاگیا جسے تعلقہ اسپتال سجاول منتقل کیاگیا، جہاں پر طبی امداد دی جارہی ہے ،زخمی کا نام نذیرشاہ گوٹھ جھول کیٹ کا رہائشی بتایاگیاہے

متعلقہ عنوان :