کوئٹہ،افغانستان پاکستان کی فہمیاں وٹینشن ختم ہونا دونوں ممالک کے مفاد میں ہے، جماعت اسلامی بلوچستان

منگل 21 فروری 2017 22:37

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2017ء) جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان پاکستان کے درمیان غلط فہمیاں وٹینشن ختم ہونا دونوں ممالک کے مفاد میں ہے مخلصانہ دیرپادوستی وقت کی اہم ضرورت اور ترقی خوشحالی اورامن کا راستہ ہیں کشیدہ صورتحال سے دونوں ممالک اور ان کے عوام کا نقصان جبکہ مخالفین ودشمن فائدہ اُٹھارہے ہیں افغانستان وپاکستان کے بارڈر محفوظ ہونااورایک دوسری کے مفادات کا خیال رکھنا ضروری ہے افغانستان وپاکستان دشمنوں و انڈین لابی نے پاکستان وافغانستان کے درمیان تعلقات خراب کر دیے ہیںنظریاتی اسلامی مملکتوں کے درمیان اخلاص پر مبنی دوستانہ تعلقات وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

صوبائی بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پراکسی وار نتیجہ خیز نہیں ہوسکتی ۔

(جاری ہے)

پاکستانی وافغانی عوام چاہتے ہیں کہ دونوں برادر اسلامی ملک امن کی طرف بڑھیں ، الزامات کی سیاست دوریاں پیدا کررہی ہے جس سے کسی کو فائدہ نہیں ہوگا ۔دونوں ممالک باہمی تعاون سے ہی مسائل حل کر سکتے ہیں ۔ دونوں ممالک میں ایسی لوگ موجود ہیں جو تعلقات خراب ہونے کے انتظارمیں ہیں افغانستان کا امن پاکستان کے مفادمیں اور پاکستان کا امن افغانستان کے مفاد میں ہے ۔

مجرم ودہشت گردجہاں بھی ہو ، وہ مجرم ودہشت گردہوتاہے اور کے ساتھ مجرموں جیسا ہی سلوک ہوناچاہیے ۔ افغانی وپاکستانی قوم نڈر اور بہادر اقوام ہیں جو گھبرانے والی نہیں البتہ حکمرانوں کی نااہلی ،امریکی غلامی ومفادات اور لوٹ مار سے دونوں ممالک کے عوام پریشان ہیں ۔حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ عوام کے جان و مال کے تحفظ اور ملک کی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے لیے جو اقدامات ضروری ہیں وہ فوری اٹھائیں اور اس کے لیے مزید کوئی انتظار نہ کریں