جناح گارڈن کے رہائشیوں کے مسائل حل نہ ہوسکے ، اتوا ر کواسلام آباد ایکسپریس وے احتجاجی مظاہر ے کی دھمکی دیدی

منگل 21 فروری 2017 22:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 فروری2017ء) جناح گارڈن اسلام آباد کے رہائشیوں کے مسائل حل نہ ہوسکے ، بنیادی سہولیات فراہم نہ ہونے کے باعث مکین سوسائٹی انتظامیہ سے عاجز، اتوا ر کواسلام آباد ایکسپریس وے پر کیپیٹل چوک میں احتجاجی مظاہرہ کرنے کی دھمکی دیدی ۔تفصیلات کے مطابق منگل کو جناح گارڈن اسلام آباد کے رہائشیوں کاایک نمائندہ اجلا س ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بجلی کی کھلی تاروں ، صفائی کے ناقص انتظامات اور گیس کی عدم دستیابی پر سوسائٹی انتظامیہ پر کڑی تنقید کی گئی ۔رہائشیوں نے اس بات پر بھی افسوس کااظہار کیاکہ اسلام آباد انتظامیہ اور دیگر ادار ے بار باررابطوں کے باوجود بھی سوسائٹی میںدگر گوں حالات کا نوٹس نہیں لے رہے ۔اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ سوسائٹی انتظامیہ کی بے حسی کے خلاف اسلام آباد ایکسپریس وے پر کیپیٹل چوک میں 26فروری بروز اتوار دن گیارہ (11) بجے پر امن احتجاجی مظاہرہ کیاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :