اعلیٰ تعلیم کے کالج کیڈر کے گیارہ مرد و خواتین پروفیسرز اور ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی تعیناتیوں و تبادلوں کے احکامات جاری

منگل 21 فروری 2017 22:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2017ء) حکومت خیبر پختونخوا نے فوری طور پر عوامی مفاد میں محکمہ اعلیٰ تعلیم کے کالج کیڈر کے گیارہ مرد و خواتین پروفیسرز اور ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی تعیناتیوں و تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی سی نتھیا گلی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر محمد یوسف ( بی ایس۔19) کو تبدیل کر کے انہیں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج نمبر1ایبٹ آباد میں تعینات کیا گیا ہے اسی طرح گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین مردان کی پروفیسر زینت ماہ جبین ( بی ایس۔

20) کو تبدیل کر کے انہیں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج نوشہرہ میں ، گورنمنٹ ڈگری کالج خان پور ہری پور کے پروفیسر سید سجاد حیدر ( بی ایس۔20) کو تبدیل کر کے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج مندیاں ایبٹ آباد میں ، جی ڈی سی نتھیا گلی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر محمد رمضان ( بی ایس۔

(جاری ہے)

19) کو تبدیل کر کے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج نمبر1ایبٹ آباد میں ، گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج نمبر1ایبٹ آباد کے ایسوسی ایٹ پروفیسر محمد جہانگیر ( بی ایس۔

19) کو تبدیل کر کے جی ڈی سی نتھیا گلی میں ، گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج لونڈ خوڑ مردان کی ایسوسی ایٹ پروفیسر مسماة نرگس نور ( بی ایس۔19) کو تبدیل کر کے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین مردان میں ، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج تخت بھائی مردان کی ایسوسی ایٹ پروفیسر مسرت پروین ( بی ایس۔19) کو تبدیل کر کے جی سی جی سی گلبہار پشاور میں ، گورنمنٹ ڈگری کالج خیر آباد مردان کے ایسوسی ایٹ پروفیسر امجد علی ( بی ایس۔

19) کو تبدیل کر کے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج مردان میں ، گورنمنٹ ڈگری کالج طورو مردان کے پرنسپل غلام فاروق ( بی ایس۔20) کو تبدیل کر کے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج مردان میں بحیثیت پرنسپل ، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نوشہرہ کی ایسوسی ایٹ پروفیسر نورین حلیم ( بی ایس۔19) کو تبدیل کر کے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج گلشن رحمان کالونی پشاور میں اور گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج گلشن رحمان کالونی پشاور کی ایسوسی ایٹ پروفیسر ساجدہ پروین ( بی ایس۔

19) کو تبدیل کر کے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نوشہرہ میں تعینات کیا گیا ہے۔درایں اثناء حکومت خیبر پختونخوا نے فوری طور پر عوامی مفاد میں محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے پانچ افسران کے تبادلوں و تعیناتیوں کے احکامات بھی جاری کئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول نمبر1 چارسدہ کے پرنسپل احمد جان ( بی ایس۔20) کو تبدیل کر کے انہیں بحیثیت پرنسپل گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول نمبر1پشاور شہر تعینات کیا گیا ہے اسی طرح گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول چورلکی کوہاٹ کے پرنسپل محمد کمال ( بی ایس۔

19) کا تبادلہ کر کے انہیں بطور پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول سیاب کوہاٹ ، گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکولشموزئی سوات کے پرنسپل خالد محمود ( بی ایس۔19) کوتبدیل کر کے بحیثیت پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول امان کوٹ سوات ، گورنمنٹ ہائی سکول کوٹ جائی ڈیرہ اسماعیل خان کے پرنسپل محمد ندیم ( بی ایس۔19) کو تبدیل کر کے بحیثیت پرنسپل گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول نمبر3ڈی آئی خان اور گورنمنٹ ھائر سیکنڈری سکول بریکوٹ سوات کے پرنسپل محمد ابراہیم( بی ایس۔19)کو تبدیل کر کے بحیثیت پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول سخرہ سوات تعیناتیاں کی گئی ہیں۔ان امور کے اعلان محکمہ اسٹیبلشمنٹ حکومت خیبر پختونخا کی جانب سے جاری کردہ دو الگ الگ اعلامیوں میں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :