پشاور،انتخاب خان چمکنی جماعت اسلامی خیبرپختونخوا کے مشاورتی کونسل کا چیئر مین مقرر

منگل 21 فروری 2017 22:56

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2017ء) امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا مشتاق احمد خان نے انتخاب خان چمکنی کو جماعت اسلامی خیبرپختونخوا کے مشاورتی کونسل کا چیئر مین مقرر کیا۔

(جاری ہے)

مرکز اسلامی پشاور میں انتخاب خان چمکنی نے جماعت اسلامی خیبرپختونخوا کے جنر ل سیکرٹری عبدالواسع سے ملاقات کی اور مشاورتی کونسل کے چیئر مین کا نوٹیفکیشن حوالے کیا ۔ اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا نورالحق اور صوبائی سیکرٹری اطلاعات محمد اقبال بھی موجود تھے ۔