تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر حساس ادارے کے آفیسرکو گولی مار کر زخمی کردیا

جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو ہلاک دو ڈاکو فرار ہوگئے زخمی لیفٹیننٹ کو سول ہسپتال منتقل

منگل 21 فروری 2017 23:17

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 فروری2017ء) تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر حساس ادارے کے آفیسرکو گولی مار کر زخمی کردیا جبکہ جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو ہلاک دو ڈاکو فرار ہوگئے ہلاک ہونے والے ڈاکو سے مسروقہ سامان و ناجائز اسلحہ برآمدزخمی لیفٹیننٹ کو سول ہسپتال منتقل تفصیل کے مطابق گز شتہ روز تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقہ گارڈن کالونی گلی نمبر چار کا رہائشی اسلام آباد میں تعینات فلائٹ لیفٹیننٹ تیس سالہ عبداللہ ولد نسیم چھٹی ختم ہونے کے بعد گزشتہ علی الصبح واپس اسلام آباد جانے کیلئے گھر سے نکلا تو نیو گارڈن ٹاؤن ہلال روڈ پر تعاقب میں آنے والے موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے اس سے لوٹ مار کرنی چاہی تولیفٹیننٹ نے ان کے ساتھ مزاحمت کی دوران مزاحمت ڈاکوؤں نے اسے گولی مار کر زخمی کردیا جس پر زخمی آفیسر نے اپنے پستول سے فائرنگ کردی جس سے ایک 35 سالہ نامعلوم ڈاکوہلاک ہوگیا جبکہ اس کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے زخمی لیفٹیننٹ عبداللہ نسیم کو ریسکیو1122 کے عملہ نے سول ہسپتال منتقل کیا اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی آپریشن رانا معصوم ،ایس پی مدینہ ٹاؤن جمیل ظفر ،ڈی ایس پی بٹالہ کالونی عمران کالرو، ایس ایچ او عاصم رشید مہیس موقع پر پہنچ گئے ،رینجرز و پولیس نے ہلاک ہونے والے ڈاکو کی نعش کو قبضہ میں لیتے ہوئے اس کی تلاشی لی تو اس کی جیبوں سے چار عدد مسروقہ موبائل فونز ،پرس نقدی و پستول برآمد ہوگیا پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے الائیڈ ہسپتال رکھواکر مقدمہ درج کرتے ہوئے اس کی شناخت کا عمل شروع کردیا ہے،دوسری جانب فلائٹ لیفٹیننٹ عبداللہ نسیم کا کہناہے کہ اسے ٹارگٹ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس و حساس ادارے مختلف زاویوں سے واقعہ کی تفتیش کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :