یورپی یونین سے الگ ہونے پر برطانیہ کو بھاری قیمت ادا کرنی پڑے گی، یورپی کمیشن

بدھ 22 فروری 2017 11:03

یورپی یونین سے الگ ہونے پر برطانیہ کو بھاری قیمت ادا کرنی پڑے گی، یورپی ..
برسلز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2017ء) یورپی کمیشن کے سربراہ نے لندن کو یورپی یونین سے برطانیہ کے نکلنے کی بابت سخت خبردار کیا ہے۔یورپی کمیشن کے سربراہ جان کلوڈ یانکر نے بدھ کو اپنے بیان میں کہا ہے کہ یورپی یونین سے الگ ہونے پر برطانیہ کو بھاری قیمت ادا کرنی پڑے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یورپی یونین سے نکلنے کے بعد اس یونین سے آئندہ تجارتی معاہدے کی غرض سے مذاکرات کے لئے برطانیہ کو برسوں انتظار کرنا پڑے گا۔

یورپی کمیشن کے سربراہ نے کہا کہ برطانیہ اور یورپی یونین کے آئندہ تعلقات کو پھر سے بحال کرنے کے لئے طویل وقت درکار ہو گا- ان کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کے آئندہ بجٹ کے لئے برطانیہ کے حصے کی رقم کا اس سے مطالبہ کیا جائے گا- یورپی کمیشن کے سربراہ نے کہا کہ برطانیہ کو چاہئے کہ وہ اپنے سابقہ وعدوں پر عمل کرے۔

متعلقہ عنوان :