یورپی وزرائے خزانہ کے اجلاس میں یونان سے مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنے اتفاق

بدھ 22 فروری 2017 11:09

یورپی وزرائے خزانہ کے اجلاس میں یونان سے مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنے ..
ایتھنز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2017ء) برسلز میں منعقدہ اس اجلاس میں مالیاتی بحران کے شکار یورپی ملک یونان کی صورت حال پر غور کیا گیا اور طے کیا گیا کہ یونان سے مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق یورو زون کے وزرائے خزانہ کا ایک خصوصی اجلاس گزشتہ شام برسلز میں ہو ا۔

(جاری ہے)

اس اجلاس میں مالیاتی بحران کے شکار یورپی ملک یونان کی صورت حال پر غور کیا گیا اور طے کیا گیا کہ یونان سے مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

اس وقت یونانی معیشت پوری طرح یورپی مالیاتی امدادی پیکیج پر انحصار کیے ہوئے ہے۔اجلاس میں یونان کو قرضہ پیکیج کی اگلی قسط کی ادائیگی سے متعلق کسی اتفاق رائے تک پہنچنے کی کوشش کی گئی۔ واضح رہے کہ یہ قسط ادا نہ کرنے سے یونان ممکنہ طور پر اپنے ذمے مالی ادائیگیوں کے قابل نہیں رہے گا جبکہ یونان اور قرض دہندہ ادارہ 2015 ء کے قرضہ پیکج کی شرائط پر شدید اختلافات کا شکار ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :