نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں 6 رنز سے ہرا کر سیریز 1-1 سے برابر کردی

روس ٹیلر کو ناقابل شکست سنچری پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا

بدھ 22 فروری 2017 12:48

کرائسٹ چرچ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2017ء) روس ٹیلر کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں 6 رنز سے ہرا کر پانچ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ روس ٹیلر نے ناقابل شکست 102 رنز بناکر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا، اور اس شاندار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پہلے کھیل کر مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 289 رنز بناکر پروٹیز کو میچ میں کامیابی کے لئے 290 رنز کا ہدف دیا۔ کیویز بلے باز روس ٹیلر ناقابل شکست 102، نیشام ناقابل شکست 71 اور کپتان کین ولیمسن 69 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے کی کوشش میں مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 283 رنز بناسکی۔

(جاری ہے)

ڈی کوک اور پیریٹوریس نے نصف سنچریاں سکور کیں، کپتان اے بی ڈی ویلیئرز 45 رنز بنائے۔ کیویز کی طرف سے ٹرینٹ بولٹ نے 3، سانٹنر نے 2 جبکہ ٹم سائوتھی، گرینڈہوم اور سودھی نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ کرائسٹ چرچ میں بدھ کو دونوں ٹیموں کے درمیان میچ شروع ہوا تو پروٹیز کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ کیویز کی طرف سے ڈین برائونلی اور ٹوم لاتھم نے اننگز کا آغاز کیا، لاتھم 2 رنز بناکر پارنل کی گیند پر آئوٹہ ہوگئے، ڈین برائونلی دوسرے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 34 رنز بناکر پیریٹوریس کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آئوٹ ہوگئے، کپتان کین ولیمسن اپنی نصٖف سنچری مکمل کرنے کے بعد 69 رنز بناکر عمران طاہر کی گیند پر آئوٹ ہوگئے، بروم کیویز کے چوتھے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 2 رنز بناکر پیریٹوریس کی گیند پر پال ڈومنی کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے اس دوران روس ٹیلر نے اپنی سنچری اور نیشام نے اپنی نصٖف سنچری مکمل کرلی۔

روس ٹیلر ناقابل شکست 102، نیشام ناقابل شکست 71 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پہلے کھیل کر مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 289 رنز بناکر پروٹیز کو میچ میں کامیابی کے لئے 290 رنز کا ہدف دیا۔ پروٹیز کی طرف سے پیریٹوریس نے دو جبکہ عمران طاہر اور پارنل نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ جواب میں پروٹیز ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے کی کوشش میں مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 283 رنز بناسکی۔

ہاشم آملہ 10، فاف ڈو پلیسی 11، پال ڈومنی 34، ڈی کوک 57، ڈیوڈ ملر 28، اے بی ڈی ویلیئرز 45، کرس مورس 7، پارنل صفر اور پیریٹوریس نے 50 رنز بناکر آئوٹ ہوگئے فیہلیک وایو 29 اور عمران طاہر بغیر کوئی رن بنائے ناٹ آئوٹ رہے۔ کیویز کی طرف سے ٹرینٹ بولٹ نے 3، سانٹنر نے 2 جبکہ ٹم سائوتھی، گرینڈہوم اور سودھی نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا اور یوں کیویز نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کو دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں 6 رنز سے ہرا کر پانچ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔

متعلقہ عنوان :