فلم ’کانگ‘اسکل آئی لینڈ‘کی نئی جھلکیاں جاری

بدھ 22 فروری 2017 13:37

فلم ’کانگ‘اسکل آئی لینڈ‘کی نئی جھلکیاں جاری
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 فروری2017ء) جنگل کاکنگ '’کنگ کانگ ‘ایک بار پھر دھماکے دار اینٹری دینے کو تیار ہے۔ اسی سلسلے میں ہالی ووڈ کی ایکشن اور ایڈونچر نے بھرپور نئی فینٹسی ہارر فلم’کانگ‘اسکل آئی لینڈ‘کی نئی جھلکیاں جاری کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

جورڈن واگٹ رابرٹ کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی اس بار بھی ایک ایسے دہشت ناک اور عظیم الجثہ گوریلے پر مبنی ہے جو گھنے اور پر اسرار جنگلا ت میں رہتا ہے۔

گوریلے کی تلاش میں شکاریوں کا گروہ اسکل آئی لینڈ نامی ایک ایسے خوفناک جزیرے پر پہنچ جاتا ہے جہاں کوئی انسان قدم رکھنے کی ہمت نہیں کرتا، قدیم جنگلی قبائل اور دیوہیکل گوریلے کی اس رہائش گاہ پہنچ کر شکاری کس قدر خود شکار ہوتے ہیں یہ مناظریقیناًدیکھنے والوں کے دل دہلا دینگے۔

متعلقہ عنوان :