عمران خان الیکشن کمیشن میں منی ٹریل اور فارن فنڈنگ کے ثبوت جمع کرانے کو تیار نہیں، پی ٹی آئی اپنے بنائے گئے قانون کے مطابق خیبر پختونخوا میں 120 دن کے دوران احتساب کر کے دکھائے
چیئر مین نیب کو تبدیل کرنے کا اختیار وزیر اعظم کے پاس ہے نہ یہ ادارہ حکومت کے اشاروں پر کام کر رہا ہے مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو
بدھ 22 فروری 2017 13:39
(جاری ہے)
انھوں نے کہا کہ نیب کے چئیرمین کو تبدیل کرنے اور برطرف کرنے کا اختیار نیشنل ججز کمیشن کے پاس ہے، دانیال عزیز نے کہا کہ نیب آزاد ادارہ ہے اور اپنے انداز سے کام کر رہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے سپریم کورٹ میں پٹیشن سے قبل گرزشتہ برس ستمبر میں لاہور ہائی کورٹ میں پاناما پیرز پر سماعت کا آغاز کر دیا گیا تھا اور اس میں تمام ادارے پیش ہو رہے ہیں اور اس وقت عمران خان نے قوم کو ورغلانا، دھرنے ،جلسے جلوس کرنا، جلاو گھیرائو اور لاک ڈائون کی کوششیں شروع کر دی تھیں تاہم اس وقت کے چیف جسٹس نے کہا تھا کہ کمیشن قائم کیا جائے تو اس وقت عمران خان نے کہا کہ نہیں کیونکہ وہ سیاست میں پچھلے دروازے سے آنا چاہتے تھے۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا کہ عمران خان خیبر پختونخوا میں احتساب کے لئے جنرل(ر) حامد کو احتساب ادارے کا سربراہ مقرر کیا گیا ، جب پی ٹی آئی کے لیڈران کے نام آئے تو جنرل حامد کو عہدے سے ہٹا دیا کر احتساب قانون میں تر میم کر دی گئی۔ انھوں نے کہا کہ عمران خان اور جہانگیر ترین پاکستان کی تاریخ کے وہ دو سیاستدان ہیں جنھوں نے کرپشن کا اعتراف کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ عمران خان الیکشن کمیشن میں منی ٹریل اور فارن فنڈنگ کے ثبوت جمع کرانے کو تیار نہیں۔ انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنے بنائے گئے قانون کے مطابق خیبر پختونخوا میں 120 دنوں کے درمیان احتساب کر کے دکھائیں۔ دانیال عزیز نے کہا کہ خود احتساب سے چھپنے والے وزیر اعظم محمد نواز شریف نے حساب لے رہے ہیں جبکہ وزیراعظم کا نام پاناما پیپرز میں شامل نہیں ،ہم سر جھکاکر عدالت میں احتساب کے لئے پیش ہو گئے ہیں۔ انھوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اب سیاست میں پچھلے دروازے سے داخل ہونے کے راستے ختم ہو گئے ہیں۔ہم عدالتی فیصلے کا انتظار کریں گے ، انشاء اللہ سرخرو ہوں گے اور عمران خان کو پکڑ پکڑ کر سامنے لائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.