علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی زیر اہتمام اقبال اور فیض بین الاقوامی کانفرنس کل ہوگی

بدھ 22 فروری 2017 13:42

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2017ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے شعبہ اقبالیات اور فیض چئیرکے زیر انتظام اقبال اور فیض بین الاقوامی کانفرنس جمعرات کو منعقد ہوگی۔ وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی تقریب کی صدارت کریں گے ۔ پروفیسر ڈاکٹر اصغر ندیم سید ،ْ ڈاکٹر تقی عابدی ،ْ پروفیسر ڈاکٹر انوار احمد اور احمد سلیم کلیدی خطبات پیش کریں گے۔

چئیر مین شعبہ اقبالیات ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد اقبال کامران کانفرنس کے اغراض و مقاصد بیان کریں گے۔

(جاری ہے)

کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ یونیورسٹی میں جاری ادبی تقریبات کا بنیادی مقصد نئی نسل کو روشن مستقبل کے لئے عظیم شخصیات کا طرز زندگی اپنانے کی جانب راغب کرنا ہے۔ انہوں نے طلبہ سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے خاندان ،ْمعاشرے اور ملک و قوم کی فلاح و بہبود و ترقی کے لئے اپنے مستقبل کا تعین کریں ،ْ اپنے مقررہ ا ہداف کے حصول کے لئے سخت محنت اور عزم صمیم کریں۔

انہوں نے کہا کہ اگرنئی نسل کے ارادے مستحکم ہوں گے تو رکاوٹیں اور مشکلات ان کا راستہ نہیں روک سکیں گی۔ ادبی و ثقافتی تقریبات کا دوسرا بڑا مقصد ہمارے بزرگوں کی اعلیٰ اقدار اور روایات کو زندہ رکھنا ہے۔

متعلقہ عنوان :