فلم ’رئیس‘ کی کامیابی کے باوجود بھی ماہرہ افسردہ

رئیس میں اس طرح پرفارم نہ کر سکی جس طرح کاجول نے دل والے دلہنیا میں کیا تھا، ماہرہ خان

بدھ 22 فروری 2017 13:42

فلم ’رئیس‘ کی کامیابی کے باوجود بھی ماہرہ افسردہ
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2017ء) بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ رئیس کے ذریعے بھارتی فلم انڈسٹری میں ڈیبیو کرنے والی پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی پہلی انٹری نے ہی بھارت سمیت دیگر ممالک میں کھڑکی توڑ بزبس کیا لیکن اس کے باوجود اداکارہ افسردہ ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستانی اداکارہ ماہرہ اور شا ہ رخ کی فلم ’رئیس‘ اپنی ریلیز کے بعد باکس آفس پرچھائی رہی اور بھارت سمیت بہت سے ممالک میں کھڑکی توڑ بزنس بھی کیا لیکن رئیس کی شاندار کامیابی کے باوجود ادکارہ افسردہ ہیں اور انہوں نے سوشل میڈیا ایپ انسٹگرام پر ایک وڈیو شئیر کی جس میں وہ بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ کی اداکارہ کاجول کی طرح کھیتوں میں رقص کرتی نظر آرہی ہیں۔

وڈیوکے ساتھ اداکارہ نے لکھا کہ انہیں افسوس ہے کہ فلم ’رئیس‘ میں وہ یہ سب نہیں کرسکیں جیسے اداکارہ کاجول نے فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ میں کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :