بھارتی فوج کشمیر میں پرامن شہریوں کی آواز کو دبانے کیلئے طاقت کا وحشیانہ استعمال کررہی ہے ، ایمنسٹی انٹرنیشنل

وادی کے حالات کی بہتری کیلئے عالمی برادری کو کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے ، رپورٹ

بدھ 22 فروری 2017 13:46

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2017ء) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کشمیر میں عوام کی آواز کو دبانے کیلئے طاقت کا بے جا استعمال کررہی ہے اور کشمیریوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے بھارتی میڈیا کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی جاری کی گئی رپورٹ میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج طاقت کا غیر ضروری اور بے جا استعمال کررہی ہیں جبکہ ریاست میں طلباء کارکنوں صحافیوں اور حقوق انسانی کا دفاع کرنیوالوں کی آواز کو دبانے کیلئے کالے قوانین کا بھی استعمال کیاجارہا ہے رپورٹ میں اہم سماجی کارکنوں کی گرفتاریوں اور پابندی عائد کئے جانیوالے اخبارات کی بھی نشاندہی کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی گئی ہے رپورٹ میں وادی کے حالات کو پرامن اور معمول کے مطابق لانے کیلئے عالمی برادری کے کردار کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :