اینٹی کرپشن کا چھاپہ ،سروسز ہسپتال میں ایمر جنسی سمیت تمام شعبوں میں مکمل ہڑتال جاری ،دیگر ہسپتالوں کے آئوٹ ڈورز 12بجے کے بعد کھول دئیے گئے
ملزمان کی گرفتاری تک سروسز میں مکمل ہڑتال رہے گی،اڑتالیس گھنٹے کا وقت ہے تمام ہسپتالوں کے آئوٹ ڈورز دوبارہ بند کر دینگے‘ ینگ ڈاکٹرز مسلسل دوسرے روز بھی ہزاروں مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات میسرنہ آ سکیں ، شیڈول آپریشن بھی نہ ہو سکے
بدھ 22 فروری 2017 13:47
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہیں مریضوں کے حقوق کیلئے جدوجہد سے روکنے کے لئے کے لئے اس طرح کا اقدام کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ جب تک واقعہ کے ملزمان گرفتار نہیں ہوتے سروسز ہسپتال میں ایمر جنسی سمیت تمام شعبوں میں مکمل ہڑتال رہے گی ۔
سروسز کے علاوہ تمام سرکاری ہسپتالوں کے آئوٹ ڈورز میں علاج معالجے کی سہولیات بحال کر رہے ہیں لیکن اگر اڑتالیس گھنٹے میں ذمہ داران گرفتار نہ ہوئے سرکاری ہسپتالوں کے او پی ڈیز دوبارہ بند کر دئیے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور محکمہ صحت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے حالات ابتر ہوتے جارہے ہیں۔ مفت ادویات کی فراہمی کے دعوے کھوکھلے ہیں اور ہم مریض کے ساتھ ڈاکٹروں کے حقوق کی جنگ جاری رکھیں گے۔علاوہ ازیں ینگ ڈاکٹرز کی طرف سے 12بجے کے بعد تمام سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز کھولنے کے اعلان کے بعد مکمل بحالی میں ایک بج گئے جس کے باعث صبح سویرے علاج معالجے کیلئے آنے والوں کی ایک بڑی تعداد بغیر علاج معالجے کی سہولیات کے گھروں کو واپس چلی گئی ۔دوسرے روز بھی شیڈول آپریشن نہ ہونے سے مریضوں اور ان کے رشتہ داروں کو شدید اذیت کا سامنارہا ۔مزید اہم خبریں
-
احتساب عدالت نے عمران خان اور اہلیہ بشریٰ بی بی کا اینڈسکوپی ٹیسٹ 2روزمیں کرانے کا حکم
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی پمز ہسپتال کے میڈیکل بورڈ کو پرویز الٰہی کی صحت کا دوبارہ جائزہ لینے کا حکم
-
بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا
-
کراچی، غیر ملکیوں کی گاڑی پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کی شناخت بارے تفصیلات سامنے آگئیں
-
فیض آباد دھرنا کمیشن کو شہباز شریف کا دیا گیا بیان سامنے آگیا
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع جنرل طلال بن عبداللہ آل سعود کی پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش حملے کی مذمت
-
عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کو زیر بحث نہیں لایا جا سکتا،سپیکر قومی اسمبلی
-
لاہور ہائیکورٹ کا ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور اور ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ کو فوری تبدیل کرنے کا حکم
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کرنے کا فیصلہ
-
ورلڈ پریس فوٹو ایوارڈ: مردہ بچی کو تھامے فلسطینی خاتون کی تصویر کو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.