افغانستان میں امریکی ڈرون حملہ، داعش کے 12غیرملکی جنگجو ہلاک

نائب افغان صدر عبدالرشید دوستم کے گھر کے باہر فوج اور پولیس کے اہلکار تعینات کردیے گئے،حکام

بدھ 22 فروری 2017 13:50

افغانستان میں امریکی ڈرون حملہ، داعش کے 12غیرملکی جنگجو ہلاک
کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2017ء) افغان صوبہ ننگرہار میں امریکی ڈرون حملے میں داعش کے 12 جنگجو ہلاک ہوگئے۔ ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والے تمام شدت پسند غیر ملکی تھے۔دوسری جانب افغان اول نائب صدر عبدالرشید دوستم کے کابل میں گھر کے باہر فوج اور پولیس کے اہلکار تعینات کردیے گئے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صوبائی پولیس کمانڈنٹ نے ڈرون حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈرون حملہ غیر ملکی فورسز کی جانب سے ضلع آچن میں کیا گیا۔

(جاری ہے)

شدت پسندوں کو باندر کے علاقے میں ایک گاڑی میں سفر کرتے ہوئے نشانہ بنایا گیا۔ مقامی حکام کا کہنا تھا کہ ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والے تمام شدت پسند غیر ملکی تھے۔دوسری جانب افغان اول نائب صدر عبدالرشید دوستم کے کابل میں گھر کے باہر فوج اور پولیس کے اہلکار تعینات کردیے گئے ہیں جبکہ دارالحکومت کابل کے علاقے شیرپور میں واقع اول نائب صدر عبدالرشید دوستم کی رہائش گاہ کے باہربکتر بند گاڑیوں کے ساتھ نیشنل پولیس اور کوئیک رسپانس فورسز کے اہلکار تعینات کردیے گئے ہیں۔