چین ، پاکستانی سفارت خانے میں قائد اعظم اپرل پارک پروجیکٹ حوالے سے روڈ شو کا انعقاد، 76 چائینیز کمپنیوں کی شرکت

ٹیکسٹائل پاکستان کی بنیادی صنعت ہے چائنیز کمپنیاں سستے خام مال اور لیبر سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں،چین میں پاکستانی سفیر مسعود خالد کا روڈ شو تقریب سے خطاب

بدھ 22 فروری 2017 15:01

چین ، پاکستانی سفارت خانے میں قائد اعظم اپرل پارک پروجیکٹ حوالے سے ..
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 فروری2017ء) چین میں پاکستانی سفیر مسعود خالد نے کہا ہے کہ ٹیکسٹائل پاکستان کی بنیادی صنعت ہے چائنیز کمپنیاں سستے خام مال اور سستی لیبر سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق پاکستانی سفارت خانے نے حکومتِ پنجاب کے قائد اعظم اپرل پارک پروجیکٹ کے حوالے سے ایک روڈ شو کا اہتمام کیا۔

شعبہ ٹیکسٹائل کے حوالیسے منعقدہ اس روڈ شو میں 76 چایئنیز کمپنیوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

پاکستان کے سفیر مسعود خالد نے اس مو قع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومتِ پنجاب کا یہ منصوبہ بہت اہم ہے کیونکہ ٹیکسٹائل پاکستانی کی بنیادی صنعت ہے چائنیز کمپنیاں سستے خام مال اور سستی لیبر سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔ اور حکومت نے مختلف پروجیکٹس پر کام کرنے والے انیس ہزار چائینز کی سیکورٹی کے لیے خصوصی اقدامات کیے ہیں انہوں نے کہا کہ سی پیک کی وجہ سے تاجروں اور صنعت کاروں کو وقت اور سرمایے کی بچت بھی ہو گی۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر نے منصوبے کے وڑن کے متعلق تفصیل سے بتایا ۔