الیکشن کمیشن تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف ریفرنس کا فیصلہ 16مارچ کو سنائے گا
بدھ 22 فروری 2017 15:24
(جاری ہے)
الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر جسٹس(ر) سردارمحمد رضا کی صدارت میں 5 رکنی بینچ نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف مسلم لیگ(ن) کے رکن طلال چوہدری اور دیگر کے نااہلی کے سپیکرکی جانب سے بھجوائے گئے ریفرنس جبکہ جہانگیر ترین کے خلاف مسلم لیگ(ن) کے رہنمائوں محمد خان ڈاہا اوردیگر کے ریفرنس کی سماعت ہوئی اس دوران مسلم لیگ(ن) کے رہنمائوں کے وکیل اکرم شیخ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ بنی گالہ اراضی پر عمران خان اورجمائماکے تین مختلف بیانات سامنے آئے ہیں،2014 اور2015ء کے گوشواروں میں کہا گیا کہ بنی گالہ اراضی انہیں بطور تحفہ ملی ، اراضی کو بیانات میں کہیں تحفہ ، کہیں خریداری اورکہیں بے نامی ظاہر کیا گیا۔
چیف الیکشن کمشنر نے ان سے دریافت کیا کہ وہ مزید کتنا وقت لیں گے، ہم پورا کیس سن چکے ہیں۔ بعد ازاں بینچ نے اس کیس کا فیصلہ 16مارچ کو سنانے کا اعلان کیا جبکہ ان دونوں کے خلاف دائر نئی درخواستوں پر دلائل کیلئے 8 مارچ کی تاریخ مقرر کی ہے۔مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.