لیونل میسی مصر میں ہیپاٹائٹس سی کے علاج بارے آگہی پیدا کرنے کیلئی کوشاں

بدھ 22 فروری 2017 16:26

قاہرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2017ء) ارجنٹائن کے سٹار فٹ بالر لیونل میسی جومصر میں ہیپاٹائٹس سی کے مریضوں کے علاج کے فروغ کے لئے شروع کئے گئے پروگرام کے اعزازی سفیر ہیں نے اس حوالے سے مصر کا دورہ کیا ۔ موذی مرض ہیپاٹائٹس سی مصر میں عام ہے اور اس سلسلے میں بارسلونا ایف سی سپر سٹارکا سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر کہنا ہے کہ "ہیپاٹائٹس سی کے علاج اور ادویات کے باقاعدہ استعمال سے بغیر کسی انتظار کے اس بیماری سے بچا جا سکتا ہی" ۔

(جاری ہے)

مصر کے پروگرام ٹور اینڈ کیور کے حوالے سے ویب سائٹ پر بتایا گیا ہے کہ "یہ پروگرام دنیا بھر میں ہیپا ٹائٹس سی کے مریضوں کو بغیر کسی انتظار اور کم لاگت پر علاج کی پیش کش کرتا ہی"۔ہیپاٹائٹس سی سے دنیا بھر میں 130 سے 150 ملین لوگ متاثر ہیںجو جگر کا سکڑ جانا یا جگر کے کینسر کا سبب بنتا ہے ۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق ہیپاٹائٹس سی سے سالانہ 5 لاکھ سے زائداموات ہوتی ہیں ۔مصر کی وزارت سیاحت کا کہنا ہے کہ میسی نے یہ دورہ دسمبر میں کرنا تھا لیکن چرچ میں بم دھماکے کے باعث یہ دورہ ملتوی کر دیا گیا جس میں 29 افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :