چیف منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت موسیقی ومصوری کے مقابلے کروائے جائیں گے، ڈی سی

بدھ 22 فروری 2017 16:52

بھکر۔22 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2017ء) چیف منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت پنجاب کونسل آف دی آرٹس نے ڈویژنل اورصوبائی سطح پر موسیقی اورمصوری کے مقابلہ جات منعقد کرنے کا اہتمام کیاہے اوران مقابلوں میں شرکت کے خواہش مند مردوخواتین کیلئے عمر کی حد یکم مارچ 2017ء تک 18تا35سال مقر رکی گئی ہے جبکہ مقابلوں میں شرکت کیلئے فنکاروں کی رجسٹریشن 28فروری تک کی جائے گی۔

(جاری ہے)

یہ بات ڈپٹی کمشنر آفس سے جاری کیے گئے مراسلہ میں بتائی گئی ہے‘اس ضمن میں بتایا گیاکہ ڈویژنل سطح پر مقابلہ موسیقی اور مصوری کیلئے پہلا انعام ڈیڑھ لاکھ روپے،دوسرا انعام ایک لاکھ روپے اورتیسرا انعام 75ہزار روپے جبکہ صوبائی سطح پر مقابلہ موسیقی ومصوری کیلئے پہلا انعام 5لاکھ روپے،دوسرا انعام 3لاکھ روپے اور تیسرا انعام ایک لاکھ روپے دیاجائے گا۔موسیقی ومصوری کے مقابلوں میں شرکت کے خواہشمند افراد اپنی رجسٹریشن Punjab.gov.pk/TalentHuntکی ویب لنک کے ذریعے بھی کروا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :