داعش نے یرغمال عراقی فوجی افسراوردواہلکاروں کو موت کے گھاٹ اتاردیا

داعش نے عراقی فوجی افسر کا گلا کاٹے جانے ،اوردوکو فائرنگ سے قتل کرنے کی وڈیو جاری کردی

بدھ 22 فروری 2017 17:03

داعش نے یرغمال عراقی فوجی افسراوردواہلکاروں کو موت کے گھاٹ اتاردیا
موصل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2017ء) داعش نے ایک افسر سمیت عراقی فوج کے دو اہل کاروں کو سرقلم کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا،غیرملکی خبررسان ادارے کے مطابق بدھ کو داعش تنظیم کی جانب سے ایک نیا وڈیو ٹیپ جاری کیا گیا ہے جس میں ایک افسر سمیت عراقی فوج کے دو اہل کاروں کو موت کے گھاٹ اتارتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

داعش تنظیم کے ارکان نے مذکورہ دونوں فوجی اہل کاروں کو ایک ماہ قبل الانبار صوبے کے علاقے النخیب سے اغوا کیا تھا۔

وڈیو میں عراقی فوجی افسر ابو بیر عباس السامرائی کو ذبح کیے جاتے ہوئے دکھایا گیا ہے جب کہ دوسرے اہل کار کو ایک گڑھے کے اندر گولیاں مار کر موت کی نیند سلایا گیا۔عراقی میڈیا کے مطابق السامرائی کو الانبار صوبے میں جب اغوا کیا گیا تو اس کے ساتھ تین فوجی اہل کار تھے۔

متعلقہ عنوان :