پنجاب میں دہشت گردوں کیخلاف کارروائی :وزارت داخلہ نے رینجرز اختیارات کی سمری منظورکر لی

وزیر داخلہ چوہدری نثار کی زیر صدارت اجلاس میں رینجرز اختیارات 60 روز کیلئے دیئے گئے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے، چوہدری نثار

بدھ 22 فروری 2017 17:15

پنجاب میں دہشت گردوں کیخلاف کارروائی :وزارت داخلہ نے رینجرز اختیارات ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2017ء) ملک بھر میں حالیہ دہشت گردی کی لہرکے پیش نظروزارت داخلہ نے پنجاب میں رینجرز اختیارات کی سمری منظور کرلی،رینجرز کو 60روز کیلئے اختیارات دیئے گئے ہیں، پنجاب میں رینجرز کو اختیارات دینے کے سفارش صوبے کی ایپکس کمیٹی کی جانب سے کی گئی تھی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے پنجاب میں رینجرز کو اختیارات دینے کی باقاعدہ منظوری دیتے ہوئے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت60روز کیلئے اختیارات دیئے گئے ہیں، یہ فیصلہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس میں ہوا ،اجلاس میں نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر جنرل (ر) ناصر جنجوعہ، سیکرٹری داخلہ، چیف سیکریٹری پنجاب، ہوم سیکریٹری، آئی جی پنجاب اور دیگر سینئر افسران نیشرکت کی اس موقع پر وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ مدت تعیناتی اور دیے گئے اختیارات کے تحت رینجرز دہشت گردوں کے خلاف کاروائی میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو معاونت فراہم کریں گے ، حکومت دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہے اور اس سلسلے میں صوبوں کو ہر ممکنہ مدد فراہم کرنے کی پالیسی پر سختی سے کاربند ہے،دہشت گرد اور انکے سہولت کار جہاں بھی ہوں گے انکا تعاقب کیا جائے گا اور انکو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا ، دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں مضبوط اعصاب اور قومی یکجہتی کی ضرورت ہے۔