وزیر اعظم گلگت بلتستان میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے خصوصی توجہ دے رہے ہیں، نوازشریف علاقے کی ترقی میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں ، فنڈز کے بر وقت اجراء کے باجود منصوبوں پر کام شروع نہ ہونا افسوس ناک ہے

وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان بر جیس طاہرکاوفاقی پی ایس ڈی پی کے منصوبوں بارے بریفنگ کے دوران خطاب

بدھ 22 فروری 2017 19:03

وزیر اعظم گلگت بلتستان  میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے خصوصی توجہ دے رہے ..
گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 فروری2017ء) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان بر جیس طاہر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان نواز شریف گلگت بلتستان کی ترقی میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں اور اب تک گلگت بلتستان کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے درکار فنڈزکا بر وقت اجراء اس کا ثبوت ہے لیکن ان منصوبوں پر بر وقت کام شروع نہ ہونا انتہائی افسوس ناک ہے ، وزیر اعظم پاکستان نواز شریف گلگت بلتستان سے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔

وہ بدھ کے روز چیف سیکرٹری کانفرنس ہال گلگت میں گلگت بلتستان کیلئے وفاقی پی ایس ڈی پی( پبلک سیکٹر سوشل ڈیولپمنٹ پروگرام ) کے منصوبوں کے بارے میں بریفنگ کے دوران ان خیالات کا اظہار کر رہے تھے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے گلگت بلتستان کے لئے پی ایس ڈی پی پراجیکٹس پر کام کی سست رفتاری پر عدم اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ نلتر پاور پراجیکٹ ایک سال پہلے منظور ہوا مگر اسپر ابھی تک کام شروع نہ ہونا افسوس کی بات ہے اور متعلقہ افیسر ان کو ہدایت جاری کرتے ہوئے اس پر جلد از جلد کام کرنے کے احکامات صادر کئے اور کہا کہ کوتاہی برتنے والے آفیسران کے خلاف سخت نوٹس لیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے گلگت میں بجلی کے موجودہ بحران کا بھی نوٹس لیا اور اس پر ناپسندی کا اظہار کیا۔ اس اجلاس میں چیف سیکر ٹری گلگت بلتستان طاہر حسین محکمہ پلاننگ پانی و بجلی و دیگر متعلقہ اداروں کے اعلی آفیسران نے شر کت کی۔اس دوران وفاقی وزیر گلگت بلتستان کیلئے فیڈرل پی ایس ڈی پی میں رکھے گئے سات منصوبے جن میں نلتر ۱۱۱ 16 میگاواٹ گلگت تا نلتر سڑک ،ہرپو 34.5 میگاواٹ ، عطا آباد لیک ریزوٹ ، ہنزل 20 میگاواٹ پاور پروجیکٹ،میڈیکل و ٹیکنکل کالجز شامل ہے اس کے علاوہ اس موقع پر وفافی وزیر کو گلگت بلتستان کونسل کی اے ڈی پی اور گلگت ویسٹ منیجمنٹ کے بارے میں تفصیلی بر یفنگ دی اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ فیڈرل پی ایس ڈی پی میں رکھے گئے منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے وفاقی و صوبائی سطح پر مربوط و مضبوط روابط کو بڑھایا جائے تاکہ جلد از جلد عوام کو ریلیف پہنچایا جا سکے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان سے بجلی کی بحران کے خاتمے کیلئے الیکشن میں عوام سے وعدے کئے ہیں جن کو ہم ہر حال میں پورا کرینگے اس کے بعد وفاقی وزیر نے نلتر ۱۱۱ 16میگاواٹ کی سائڈ کا خسوصی دورہ کیا اور متعلقہ حکام نے انہیں اس منصوبے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور کہا کہ یہ منصوبہ دسمبر2018 تک مکمل ہوگا جس سے گلگت شہر سے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے میں مدد ملے گی

متعلقہ عنوان :