جناح روڈ پر تجاوزات ختم کرنے کیلئے آپریشن کیا جائے گا،چوہدری شاہد یوسف

جناح روڈ پرلوڈنگ گاڑیوں ،سوزوکیاں اور شہ زورگاڑیوں کے داخلہ بندکریں گے ، سٹی ٹریفک پولیس آفیسر راولپنڈی

بدھ 22 فروری 2017 19:22

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2017ء) سٹی ٹریفک پولیس آفیسرچوہدری شاہد یوسف نے کہاہے کہ جناح روڈ پر تجاوزات ختم کرنے کیلئے آپریشن کیا جائے گا تاجر ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کریں،جناح روڈ پرلوڈنگ گاڑیوں ،سوزوکیاں اور شہ زورگاڑیوں کے داخلہ بندکریں گے ان خیالات کااظہارانہوںنے گذشتہ روز جناح روڈ کے تاجروں سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر صدرشاہد ملک ،ناصرمیر،شیخ طلحہ،عبدالحمید کھوکھر،طارق وحید بٹ ،شوکت محموداوردیگر تاجرنمائندے بھی موجودتھے ،تاجروں نے سی ٹی او کو جناح روڈ تجاوزات کے حوالہ سے درپیش مسائل سے آگاہ کیا،اس موقع پر سی ٹی او چوہدری شاہد یوسف نے ایریا انسپکٹرکو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ وارڈنز کی تعداد میں اضافہ کیاجائے گا،داخلی راستوں پر رکاوٹیں ڈال کر بڑی گاڑیوں کو داخلہ بندکردیاجائے گا ،غیر قانونی پارکنگ پر کھڑی گاڑیاں فوری لفٹ کی جائیں گی ،انہوں نے کہاکہ تجاوزات کے باعث تاجروں کے ساتھ ساتھ عوام کو درپیش مسائل کے ازالہ کیلئے ٹھوس اقدامات یقینی بنائے جائیںب گے ،جس کیلئے کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجاسکتا۔