باجوڑ کی نجی کمپنی کے کان کنی لائسنس منسوخی کا معاملہ،اسلام آباد ہائی کورٹ کا اظہار برہمی

سیکرٹری سیفرون ٓج ذاتی حیثیت میں طلب

بدھ 22 فروری 2017 19:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2017ء) باجوڑ کی نجی کمپنی کے کان کنی لائسنس منسوخی کا معاملہ،اسلام آباد ہائی کورٹ نے اظہار برہمی کرتے ہوئے سیکرٹری سیفرون کو آج(بدھ کو ) ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

سیفرون منسٹری کی جانب سے باجوڑ کی نجی کمپنی کے کان کنی کا لائسنس منسوخ کرنے کے کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے کی،جسٹس عامر فاروق نے جوائنٹ سیکریڑی سیفرون پر برہمی کا ظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سماعت پر آپکو حکم دیا تھا کہ عدالت کومطمئن کریں، آج بھی آپ کے پاس جواب نہیں،سیفرون کس قانون کے تحت کان کنی کے لائیسنس جاری اور منسوخ کر رہا ہے،نجی کان کنی کمپنی کی جانب سے بیرسٹر مسرور شاہ پیش عدالت میں ہوئے،جسٹس عامرفاروق نے جوائنٹ سیکریڑی سیفرون سے استفسار کیا کہ فاٹا ڈویلپمینٹ اتھارٹی نے لائسنس جاری کیا، سیفرون نے کیسے منسوخ کردیا،جس پر جوائنٹ سیکرٹری نے جواب دیا کہ فاٹا کے حوالے سے تمام امور وزارت سیفرون دیکھتی ہے، عدالت نے سیکرٹری سیفرون کو آج ذاتی حیثیت میں طلب کر کے وضاحت پیش کرنے کا حکم جاری کردیا۔

۔(حسن رضا)

متعلقہ عنوان :