Live Updates

الیکشن کمیشن میں عمران خان کیخلاف نااہلی ریفرنس پر کارروائی رکوانے کا معاملہ

اسلام آباد ہائیکورٹ میں معاونت کیلئے ڈپٹی اٹارنی جنرل کی ایک دن کی مہلت کی استدعا منظور

بدھ 22 فروری 2017 19:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2017ء) الیکشن کمیشن میں عمران خان کے خلاف نااہلی ریفرنس پر کارروائی رکوانے کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے معاونت کیلئے ڈپٹی اٹارنی جنرل کی ایک دن کی مہلت کی استدعا منظور کر لی ۔چیف جسٹس انور خان کاسی نے الیکشن کمیشن میں عمران خان کی نااہلی سے متعلق زیر التوا ریفرنس کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے موقف اختیار کیا الیکشن کمیشن آئین کے مطابق نوے روز میں نااہلی ریفرنس پر فیصلہ کرنے کا پابند ہے۔ نوے روز مکمل ہونے کے بعد کمیشن ریفرنس کی سماعت نہیں کر سکتا۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل فضل الرحمان نیازی نے موقف اختیار کیا کہ لارجر بنچ کی ضرورت نہیں ہے۔ ایک دن کا وقت دیں عدالت کی معاونت کرنے کو تیار ہیں۔ عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کر دی۔ (حسن رضا)
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات