حافظ حفیظ ا لرحمن کا وزیر اعلیٰ آن لائن کے تحت 11بجے سے 1بجے تک پورے پاکستان موصول ہونے والے ٹیلی فون کالز، ای میل، فیس بک اور واٹس ایپ کے ذریعے عوام سے رابطہ ،مسائل حل کرنے کیلئے موقع پر احکامات

بدھ 22 فروری 2017 20:14

حافظ حفیظ ا لرحمن کا وزیر اعلیٰ آن لائن کے تحت 11بجے سے 1بجے تک پورے ..
گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 فروری2017ء) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ ا لرحمن نے وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ میں وزیر اعلیٰ آن لائن کے تحت 11بجے سے 1بجے تک پورے پاکستان موصول ہونے والے ٹیلی فون کالز، ای میل، فیس بک اور واٹس ایپ کے ذریعے عوام سے رابطہ کیا مسائل حل کرنے کیلئے موقع پر احکامات دیئے اور عوام کی جانب سے تعمیر و ترقی کے حوالے سے دیئے جانے والے مثبت تجاویز پر ان کی حوصلہ افزائی کی اور ان کی تجاویزکو نوٹ کیا۔