منیجنگ ڈائریکٹر پی ٹی ڈی سی چوہدری عبدالغفور خان کی کوریا کے فرسٹ سیکرٹری سے ملاقا ت

غیر ملکی سیاحوں کی سہولت کے لئے ہیلی سروس شروع کر رہے ہیں ، جنوبی افریقہ کی کمپنی سے بات چیت جاری ہے،چوہدری عبدالغفور خان

بدھ 22 فروری 2017 20:14

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2017ء) منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان ٹوررزم ڈیلویلپمنٹ کارپوریشن(پی ٹی ڈی سی ) چوہدری عبدالغفور خان نے کوریا کے فرسٹ سیکرٹری کم ان کک سے ملاقا ت کی ‘جس میں پاکستان اور کوریا کے سفارتی تعلقات اور سیا حت کے شعبے میں باہمی تعاون سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ایم ڈی پی ٹی ڈی سی چوہدری عبدالغفور خان نے کہا کہ ملاقات کا مقصد دونوں ملکوں کے مابین تعلقات کو مزیر مستحکم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹورازم ہندو ، بدھ مت اور سکھوں کے مذہبی مقامات کو سیاحت کے فروغ کے لیئے استعمال کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سیاحوں کی سہولت کے لئے ہیلی سروس شروع کرنے جا رہے ہیں جس کے لیئے جنوبی افریقہ کی ایک کمپنی سے بات چیت جاری ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان آنے والے سیاحوں کو بہتر سہولتیں اور سیکورٹی کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

کورین فرسٹ سیکرٹری نے کہا کہ ٹورازم صوبوں کے حوالے کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی سطح پر ایک ادارہ ہونا چاہیے جو سیاحت کو ملکی اور غیر ملکی سطح پر فروغ دے ۔ انہوںنے مزید کہا کہ پاکستان قدیم تہذیبوں کا گہوارہ ہے۔ جن میں گندھارا اور وادی ِسندھ کی تہذیبیں شامل ہیں۔ پاکستان امن کے پیغام کو دنیا بھر میں پھیلانا چاہتا ہے۔ پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ کارپوریشن کے افسران دو سالوں سے کوریا میں ٹرینیگ کورسس میں حصہ لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورین ٹور آپریٹر گندھارا تہذیب کو متعارف کروائیں جس کے لیئے کورین سفارتخانہ اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ دونوں ملکوں کے ٹورز پیکیجز متعارف کروائے جائیں اور ان کا فروغ سرکاری اور نجی سطح پر کیا جائے ۔ کورین فرسٹ سیکرٹری / کونسل نے منیجنگ ڈائریکٹر پی ٹی ڈی سی کے ساتھ میٹینگ میں ٹورسٹ میپ پربات چیت کی۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان میں ہمارے مذہبی مقامات ہیں‘ کوریا پاکستان میں سیاحت کے شعبے میں ترقی کا خواہاںہے۔ ایم ڈی پی ٹی ڈی سی چوہدری عبدالغفور خان، ایم ڈی پی ٹی ڈی سی نے کورین فرسٹ سیکرٹری / کونسل کا پی ٹی ڈی سی آفس آنے کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :