ہمدان ہولڈنگز ایبک پولو کپ ، باڑیز نے دلچسپ مقابلے کے بعد آرمی /مومن گھی کو آدھے گول سے ہرا دیا

بدھ 22 فروری 2017 21:08

ہمدان ہولڈنگز ایبک پولو کپ ، باڑیز نے دلچسپ مقابلے کے بعد آرمی /مومن ..
لاہور۔22 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2017ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام ہمدان ہولڈنگز ایبک پولو کپ 2017ء کے دوسرے روز باڑیز نے دلچسپ مقابلے کے بعد آرمی /مومن گھی کو آدھے گول سے ہرا دیا۔ تفصیلات کے مطابق ہمدان ہولڈنگز ایبک پولو کپ لاہور قطب الدین ایبک کی یاد میں ہر سال منعقد کیا جاتا ہے، آرمی کی ٹیم چوتھے چکر میں میچ 7-4 سے جیت رہی تھی مگر باڑیز کی طرف سے چار خوبصورت گول سکور کرکے میچ جیت لیا گیا۔

آرمی کی ٹیم کو اڑھائی گول ہینڈی کیپ کا ایڈوانٹیج بھی حاصل تھا۔ آرمی کی طرف سے پہلے چکر میں ٹوکولینو نے گول سکور کرکے برتری حاصل کی گئی مگر باڑیز کی طرف سے جارج میرک نے پہلے چکر میں دو گول سکور کرکے اپنی ٹیم کو میچ میں واپس لایا۔ دوسرے چکر میں بھی باڑیز کی طرف سے دو گول جبکہ آرمی کی طرف سے ایک گول سکور ہوا۔

(جاری ہے)

تیسرے چکر میں آرمی /مومن گھی نے تین گول سکور کرکے میچ میں شاندار واپسی کی۔

آخری چکر میں باڑیز کی طرف سے چار گول سکور کرکے میچ جیت لیا گیا۔باڑیز نے آٹھ گول جبکہ آرمی کا سکور ساڑھے سات گول رہا۔ جیتنے والی ٹیم باڑیز کی طرف سے جارج میرک نے سب سے زیادہ پانچ گول سکور کیے جبکہ حمزہ مواز خان نے دو اور راجہ سمیع اللہ نے ایک گول سکور کیا۔ آرمی کی طرف سے مینول ٹوکولینو نے چار جبکہ احمد زبیر بٹ نے ایک گول سکور کیا۔ میچ کو دونوں برطانوی امپائرز ہاورڈ جارج سمتھ اور ٹموتھی جان بائون نے سپروائز کیا جبکہ میچ ریفری راجہ تیمور ندیم تھے۔

متعلقہ عنوان :