ماہرہ خان کی پہلی بولی وڈ فلم 'رئیس مصر اور اردن میں بھی ریلیز

بدھ 22 فروری 2017 22:45

ماہرہ خان کی پہلی بولی وڈ فلم 'رئیس مصر اور اردن میں بھی ریلیز
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2017ء) ماہرہ خان کی پہلی بولی وڈ فلم 'رئیس' پاکستان میں تو اب تک ریلیز نہیں ہوپائی، لیکن اسے دنیا بھر میں بیحد پسند کیا جارہا ہے، اور اب ہندوستان میں شاندار کامیابی کے بعد فلم مصر اور اردن میں ریلیز کردی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ رئیس آج مصر اور اردن میں ریلیز کی جارہی ہے، امید ہے سب کو دیکھنے میں مزہ آئے، ہندوستانی فلمیں دیکھنے کا شکریہ، آپ سب کو میرا پیار۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ فلم 'رئیس' کو پاکستان میں غیر موزوں قرار دیا گیا تھا، جس کے بعد سنسر بورڈ نے اس پر پابندی لگا دی گئی، اس فیصلے کے بعد ماہرہ خان کے مداحوں نے شدید مایوسی کا اظہار کیا تھا۔فلم 'رئیس' میں شاہ رخ خان نے رئیس عالم نامی گجراتی غنڈے کا کردار ادا کیا جو منشیات کا کاروبار کرتا ہے، دوسری جانب ماہرہ خان ان کی اہلیہ آسیہ کے کردار میں نطر آئیں۔واضح رہے کہ ماہرہ خان کو ان کی ڈیبیو بولی وڈ فلم کے لیے ہندوستانی تجزیہ کاروں کا ملا جھلا ردعمل موصول ہوا تھا، جبکہ کئی ریویوز میں ان کی اداکاری کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔فلم 'رئیس' نے ہندوستان باکس آفس پر اب تک خاصہ اچھا بزنس کرلیا ہے۔۔

متعلقہ عنوان :