20 کروڑ روپے کی لاگت سے گرینڈ سیوریج پراجیکٹ کا پہلا مرحلہ مکمل

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی طرف سے منظور شدہ مجموعی طور پر 55 کروڑ روپے خطیر لاگت کے سیوریج سسٹم پراجیکٹ کے پہلے فیز کی تکمیل کے بعد فیز II کا بھی آغاز کر دیا گیا

بدھ 22 فروری 2017 23:17

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2017ء) واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی (واسا) راولپنڈی کی طرف سے 20 کروڑ روپے کی لاگت سے گرینڈ سیوریج پراجیکٹ کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا گیا ہے اس منصوبے کے تحت راولپنڈی کے پس ماندہ نواحی علاقوں شکریال، کھنہ ڈاک، کھنہ کاک، گنگال ، ڈھوک حافظ کے مکینوں کو جدید سیوریج سسٹم کی سہولیات حاصل ہوںگی اور ان علاقوںمیں سیوریج کے ناقص نظام کے باعث شہریوںکوصحت و صفائی سے متعلق تکالیف سے نجا ت حاصل ہو گی راولپنڈی کے حلقہ پی پی - 6 میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی طرف سے منظور شدہ مجموعی طور پر 55 کروڑ روپے خطیر لاگت کے سیوریج سسٹم پراجیکٹ کے پہلے فیز کی تکمیل کے بعد فیز II کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے جس پر 35 کروڑ روپے کی خطیر لاگت آئی گئی اور کوٹھ کلاں اور مورگاہ کے علاقوں کے مکینوں کو پانی کا صاف پانی حاصل ہو گا واسا ذرائع کے مطابق واٹر سپلائی اور سیوریج کا یہ گرینڈ پراجیکٹ ان علاقوں کے مکینوں کو پانی کا صاف پانی اور سیوریج کی ِسہولیات فراہم کرے گا جہاں اس سے قبل یہ سہولیات ناپید تھیں انہوںنے کہاکہ شدید مشکلات کے باوجود اس منصوبے کو جلد از جلد مکمل کیا جا رہا ہے اس منصوبے میں شکریال کی 6 یونین کونسلوں 70 تا 75 میں ٹرنک اور لیٹرل سیوریج لائنیں بچھائی جائیں گی جن میں 9" انچ قطر تا 42" انچ قطر کی سیور لائنیں شامل ہیں جن کی کل لمبائی 54 کلومیٹر ہے ایم ڈی واسا بتایا کہ سیوریج پراجیکٹ سے 80 ہزار سے زائد افراد مستفید ہوں گے انہوں نے کہاکہ شہریوں کی طرف سے سیوریج منصوبے کی تکمیل پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا شکریہ ادا کیا جن کی ذاتی توجہ اور کوششوں سے بنیادی سہولیات میسر آرہی ہیںعوامی مسائل تیزی سے حل ہو رہے ہیں انہوں نے کہاکہ سیوریج پراجیکٹ کے اعلی تعمیراتی معیار کو یقینی بنایا گیا ہے اوراس منصوبے کو مقررہ مدت سے پہلے مکمل کر لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :