حافظ سعیدکودہشتگردنہیں کہاجاسکتا، وہ بہترین این جی اوچلارہے ہیں: پرویز مشرف
بدھ 22 فروری 2017 22:31
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ ہمارے دورمیں ایک پیسے کی کرپشن نہیں ہو ئی،میں نے روزی محنت سے کمائی ہے ،چوری سے نہیں ،مجھے ایک لیکچرزدینے پر40لاکھ ڈالرملتے ہیں ،پرویزمشرف نے کہاکہ پاکستان کولوٹاجارہاہے ،حکومت میں ہوتے ہوئے کرپشن کرناآسان ہوتاہے ،حکمران حکومت بھی کررہے ہیں اورکرپشن بھی کررہے ہیں ۔
پانامہ کیس خراب کرنے کیلئے بہانے بنائے جارہے ہیں ۔شریف خاندان عدالت کوگمراہ کررہے ہیں ۔انہوںنے مزیدکہاکہ 2008ء کے بعدکرپشن عروج پرتھی ،جنرل کیانی کے بھائیوں نے بھی کرپشن کی ۔انہوںنے کہاکہ تمام ترقیاتی منصوبوں اورسڑکوں سے مال بنایاجارہاہے ۔قطرسے مہنگی ایل این جی خریدی گئی ہے ۔سابق صدرنے کہاکہ حافظ سعیددہشتگردنہیں ،لشکرطیبہ اورجماعت الدعوہ بھی دہشتگردتنظیمیں نہیں ہیں ۔لشکرطیبہ کشمیریوں کیلئے بھارتی فوج سے لڑرہی ہے ۔جسے دہشتگردی نہیں کہاجاسکتا۔آزادی کیلئے لڑنادہشتگردی نہیں ہوتی ،لشکرطیبہ اورجماعت الدعوة کوبھارت کے کہنے پردہشتگردتنظیمیں گرداناجارہاہے ،جماعت الدعوہ فلاحی تنظیم ہے ۔کمزورخارجہ پالیسی کے تحت پاکستان کی بات نہیں سنی جارہی ۔انہوںنے کہاکہ سیاسی ماحول میں تبدیلی کے باعث پالیسی میں بھی تبدیلی ہوتی رہتی ہے ۔ہمارے دورمیں بھارت مذاکرات کی میزپرآگیاتھا،لیکن جہادی تنظیمیں مذاکرات میں رکاوٹ بن رہی تھیں اسی بناء پران پرپابندی لگائی گئی کیوں کہ ہم مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کشمیرحل کرناچاہتے تھے۔پرویزمشرف نے مزیدکہاکہ افغانستان میں پختون اقلیت میں ہیں اکثریت دوسرے لوگوں کی ہے جوبھارت کے حامی ہیں ۔اسی بناء پرافغانستان بھارت کے ساتھ ہے ،اورپاکستان کے خلاف ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم کاملیریا کے عالمی دن پر پیغام
-
پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر پینٹاگون کی رپورٹ:ملا جُلا رد عمل
-
سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ عوام کو کچھ نہیں مل رہا، چیف جسٹس
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
انسولین سمیت 27 اہم ادویات کی قلت کا انکشاف‘ ڈریپ حکام نے تردید کردی
-
الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم،سپریم کورٹ نے سپیکربلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کوبحال کردیا
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
-
طلباءکو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ءنے رجسٹریشن کروالی
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.