شارجہ میں والدین کی غفلت کے باعث 2سالہ بچہ عمارت سے گرکرجاں بحق

جمعرات 23 فروری 2017 11:31

شارجہ میں والدین کی غفلت کے باعث 2سالہ بچہ عمارت سے گرکرجاں بحق
شارجہ :(اُرو پوائنٹ تازہ ترین ،23فروری 2017ء ) : شارجہ میں 21ماہ کا بچہ اس وقت عمارت سے گرا جب وہ کھیلنے میں مگن تھا۔ اس واقعہ کے دو ہفتے بعد وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوا۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ دو ہفتے قبل وہ بچہ ان کے پاس زخمی حالت میں لایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

زخموں کی نوعیت اتنی شدید تھی کہ اس کی جلد ہی سرجری کرنا پڑی۔خلیج ٹائمز کے مطابق یہ واقع دو ہفتے قبل پیش آیا۔ پولیس کی گاڑیاں اور ایمبولینسزموقع پرہی پہنچ گئیں اور بچے کو فوراً القاسمی اسپتال پہنچایا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ والدین کی غفلت کے باعث پیش آیا۔

متعلقہ عنوان :