امریکن فلم ’’دی اسائنمنٹ‘‘ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا

سنسنی خیز مناظر سے بھرپور فلم 3مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

جمعرات 23 فروری 2017 11:51

امریکن فلم ’’دی اسائنمنٹ‘‘ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2017ء) امریکن تھرلر فلم ’’دی اسائنمنٹ‘‘ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔والٹر ہِل کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے پیشہ ور قاتل کے گرد گھوم رہی ہے، جو اپنی جنس کی تبدیلی کے بعد انتقام لینے کیلئے بے چین ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

فلم کی کاسٹ میں مچل روڈریگویز،سگورنے ویور،ٹونی شیلہوب،اینتھونی لاپگلیا،ٹیری چین اور پال میک گلین سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔سیڈ بین سیڈ کی پروڈیوس کردہ یہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور فلم 3مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :