امریکن فلم ’’گوئنگ ان اسٹائل‘‘ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا

فلم وارنر برادرز کے بینر تلی7 اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

جمعرات 23 فروری 2017 11:54

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2017ء) کامیڈی فلموں کے شوقین افراد کیلئے تیار کردہ کرائم سے بھرپور امریکن فلم ’گوئنگ ان اسٹائل‘ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

زیچ بریف کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی 3 ایسے دوستوں کے گرد گھوم رہی ہے، جو اپنے پیاروں کی زندگی بہتر بنانے کیلئے ایک بینک لوٹنے کا ارادہ کرتے ہیں۔فلم کی کاسٹ میں معروف ہالی ووڈ اداکار مورگن فری مین کے علاوہ مائیکل کین،ایلن آرکن،جوئے کنگ،میٹ ڈیلن،این مارگریت اور دیگر اداکار شامل ہیں۔ڈونلڈ ڈی لائن کی پروڈیو س کردہ یہ فلم وارنر برادرز کے بینر تلی7 اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :