بھارتی ٹیلی کام کمپنی ائر ٹیل اور ٹیلی نار کپمنی کے درمیان خریداری کا ابتدائی سودا طے

جمعرات 23 فروری 2017 12:02

بھارتی ٹیلی کام کمپنی ائر ٹیل اور ٹیلی نار کپمنی کے درمیان خریداری ..
نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2017ء) بھارت کے بڑے ٹیلی کام نیٹ ورک آپریٹر بھارتی ائر ٹیل اور نارویجین کمپنی ٹیلی نار کے درمیان خریداری کا ابتدائی سودا طے پا گیا۔ائر ٹیل ٹیلی نار کے بھارت میں قائم تمام یونٹس کو خریدے گی جس کے مالیاتی اعداد وشمار کو ابھی ظاہر نہیں کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

ٹیلی نار انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ بھارت کی 6 ریاستوں میں کام کر رہی ہے جبکہ ائر ٹیل کا کاروبار گذشتہ سال کے آخر میں خسارہ ظاہر کر رہا تھا۔

ٹیلی نار گروپ کے سی ای او سیو برکے کے مطابق بھارتی مارکیٹ سے خود کو نکالنا آسان فیصلہ نہ تھا لیکن اس معاملے کا انتہائی باریک بینی سے جائزہ لیا گیا ہے کیونکہ ٹیلی نار کا بھارت میں سولو بزنس کرنا ممکن نہیں رہا تھا اس کے لئے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی ضرورت کو محسوس کیا جا رہا تھا،بھارتی ائر ٹیل سنگا پور کی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ہے جس کے حصص کے نرخ میں مذکورہ خریداری کے اعلان کے بعد 5.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :