فلمسٹار میرا نے نئی فلم سائن کرلی

جمعرات 23 فروری 2017 12:16

فلمسٹار میرا نے نئی فلم سائن کرلی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2017ء) فلمسٹار میرا نے نئی فلم سائن کرلی۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ میرا نے ڈرامہ ڈائریکٹر سیما طاہر کے ساتھ فلم میں کام کرنے کا معاہدہ کیا ہے اور اگلے ماہ فلم کی شوٹنگ میں حصہ لیں گی ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے میرا کا کہنا ہے کہ میں نے سیما طاہر کے ساتھ ایک ڈرامہ سیریل بھی کی ہے وہ ایک اچھی ڈائریکٹر ہیں اور سب سے بڑھ کرمجھے سکرپٹ میں اپنا کردار اچھالگا ہے اوراسی وجہ سے میں نے فلم میں کام کرنے کی پیشکش قبول کی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ توقع ہے کہ اگلے ماہ فلم کی شوٹنگ کا آغاز ہوجائیگا ۔

متعلقہ عنوان :