لارجز کمپنی کے بینر تلے پرائیویٹ پروڈکشن کے تحت ڈرامہ کی تیاریاں مکمل ،جلد ریکارڈنگ شروع ہوگی

جمعرات 23 فروری 2017 12:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2017ء) لارجز کمپنی کے بینر تلے پرائیویٹ پروڈکشن کے تحت ڈرامہ کی تیاریاں مکمل ،بہت جلد ریکارڈنگ شروع کردی جائے گی ۔

(جاری ہے)

لارجزکمپنی کی سینئر ماڈل واداکارہ حرا علی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے جب بھی کوئی پراجیکٹ کیا ہے کوشش کی کہ بہتر سے بہتر ہو ،انشاء اللہ امیدہے کہ ہم ایک معیاری ڈرامہ عوام کے لئے بہت جلد سکرین پرا ٓن ایئر کرنے میں کامیاب ہونگے ۔

انہوں نے کہا کہ پراجیکٹ کو کامیاب بنانے کے لئے سینئر رائٹر اور ٹیکنیشن سے بات چیت مکمل ہوگئی ہے ۔ میں سمجھتی ہوں کہ کسی بھی پراجیکٹ کی کامیابی میں پوری ٹیم کی بھرپور محنت اورصلاحیتوں کا صلہ ہوتا ہے ۔ ہم نے تمام تر تیاری موجودہ دور کو مد نظر رکھتے ہوئے اورڈیمانڈ کے مطابق کی ہے اور امید ہے کہ ہمیں عوام کی طرف سے سے بھرپور پذیرائی ملے گی اور ہمارے اس پراجیکٹ کو سراہا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :