پریانکا چوپڑا کی ہالی وڈ فلم "بے واچ" کا نیا پوسٹر جاری

جمعرات 23 فروری 2017 12:43

پریانکا چوپڑا کی ہالی وڈ فلم "بے واچ" کا نیا پوسٹر جاری
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2017ء) بالی وڈ دیسی گرل واداکارہ پریانکا چوپڑا کی ہالی وڈ فلم ’’بے واچ‘‘ کا نیا پوسٹر جاری کر دیا گیا ۔فلم کے نئے پوسٹر میں اداکارہ نے لال رنگ کا جوڑا پہن رکھا ہے جس میں وہ بہت خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

فلم میںپریانکا چوپڑا نے وکٹوریہ لیڈ کا کردار ادا کیا ہے جو منفی کردار میں نظر آئیں گی ۔سیتھ گورڈن کی ہدایت کردہ ٹیلی ویژن سیریز پر مبنی فلم بے واچ 26 مئی کو ریلیز کی جائے گی ۔فلم میں اداکارہ پریانکا چوپڑا کے علاوہ ڈوانے جانسن ،زیک ایفرون،ایلیکسینڈر ڈاڈاریو،کیلی روہربیک،جان باس،ایفینیش ہاڈیرا،پامیلا اینڈرسن ،یحی عبدالمتین II ،ڈیوڈ ہیسل ہوف شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :