ہر فلم ایک نیا سفر ہوتی ہے جس کے ذریعے وہ بہت کچھ سیکھتی ہوں،شردھا کپور

جمعرات 23 فروری 2017 13:54

ہر فلم ایک نیا سفر ہوتی ہے جس کے ذریعے وہ بہت کچھ سیکھتی ہوں،شردھا کپور
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2017ء) بھارتی اداکارہ شردھا کپور نے کہا ہے کہ ان کی ہر فلم ان کے ایک نیا سفر ہوتی ہے جس کے ذریعے وہ بہت کچھ سیکھتی ہیں۔

(جاری ہے)

ایک بھارتی روزنامے سے اپنی آنے والے فلم’’حسینہ‘‘کے بارے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی فلم حسینہ ان کے کیرئر کی بہترین فلمون میں سے ہو گی جس کے مرکزی کردار حسینہ پارکر کی ادائیگی کے لئے ان کو سیکھنے کے مختلف ادوار سے گزرتے ہوئے سخت محنت کرنا پڑ رہی ہے۔

شردھا نے کہا کہ مین اپنی ہر فلم میں ایک مختلف کردار ادا کرتے ہوئے مختلف سفر سے گزرتی ہوں اور ہر ایک سفر کی ایک الگ سے اپنی تیاری ہوتی ہے۔انھوں نے کہا کہ یہ ماحول ان کے لئے بڑا چیلنجنگ ہوتا ہے جس کو وہ بہت انجوائے بھی کرتی ہیں۔شرادھا فلم حسینہ میں عمر کے چار ادوار سے گزرتے نظر آئیں گی ،اس فلم کے لئے ان کو بالکل مختلف روپ دیا گیا ہے جس کی تصاویر انھوں نے سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :