وزیر داخلہ چوہدری نثار علی کی ڈیفنس مارکیٹ لاہور دھماکے کی شدید مذمت ،ْ واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی

جمعرات 23 فروری 2017 14:14

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی کی ڈیفنس مارکیٹ لاہور دھماکے کی شدید مذمت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2017ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے لاہور میں ڈیفنس مارکیٹ میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایک بیان میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ڈیفنس مارکیٹ لاہور دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا انہوںنے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ۔وزیر داخلہ نے متعلقہ حکام سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے