حکومت آزادکشمیر میرپور کے سب سے بڑے وگنجان آباد سیکٹر میاں محمد ٹائون میں سوئی گیس کی فراہمی کو یقینی بنائے ‘میاں محمد ٹائون کی پسماندگی دو ر کرنے کیلئے حکومت سمیت میرپور کے تمام سرکاری ادارہ جات کو اپنا کردار ادا کرناہوگا

مسلم لیگ (ن) کے مرکزی راہنما اورنگزیب مغل کی بات چیت

جمعرات 23 فروری 2017 14:15

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 فروری2017ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی راہنما اورنگزیب مغل نے کہاہے کہ حکومت آزادکشمیر میرپور کے سب سے بڑے وگنجان آباد سیکٹر میاں محمد ٹائون میں سوئی گیس کی فراہمی کو یقینی بنائے میاں محمد ٹائون کی پسماندگی دو ر کرنے کے لیے حکومت سمیت میرپور کے تمام سرکاری ادارہ جات کو اپنا کردار ادا کرناہوگا میاں محمد ٹائون میں گیس فراہم نہ کرنا یہاں کے مکینوں کے ساتھ ناانصافی ہے سوئی گیس جیسی بنیادی سہولت کو جیسا کرنے کے لیے حکومت اپنے وعدوں کی پاسداری کرتے ہوئے الیکشن کے قبل گیس فراہم کرتے حکومت نے اقتدار حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہی میاں محمد ٹائون میں گیس فراہم کرنے کا وعدہ کیاتھا جبکہ 2015 ء کے ضمنی الیکشن میں اس بنیادی سہولت کوعملی شکل دینے کے لیے وعدے کیے جو تاحال پورے نہیں ہوسکے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اورنگزیب مغل نے مزید کہاکہ میاں محمدٹائون کے عوام کے ساتھ کیے گئے وعدوں کو عملی شکل دینے کے لیے حکومت فوری طور پر اقدامات کیے اس وقت میاں محمد ٹائون کا سب سے اہم اور بنیادی مسئلہ سوئی گیس کی عدم فراہمی ہے جس کے باعث یہاں کے عوام کو شدید مشکلات کاسامان کرناپڑ رہاہے۔ انہوں نے کہاکہ سوئی گیس کی مین پائپ لائن گزرنے کے باوجود میاں محمد ٹائون کو گیس فراہم نہیں کی جارہی اس سے بڑا ستم اورکیاہوگا دریا کے کنارے میاں محمد ٹائون کے عوام پیاسے ہیں ۔ انہوں نے آخر میں کہاکہ حکومت فور ی طور پر میاں محمد ٹائون کے عوام کو اس بنیادی سہولت کو فراہم کرنے اور اپنے وعدوں پر عمل درآمد کے لیے اقدامات کرتے ۔

متعلقہ عنوان :