لاہور ڈیفنس دھماکہ،سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے چوہدری نثار اور رانا ثناء اللہ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا

جمعرات 23 فروری 2017 18:09

لاہور ڈیفنس دھماکہ،سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے چوہدری نثار اور رانا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2017ء) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے لاہور ڈیفنس میں ہونے والے دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کے استعفیٰ کا مطالبہ کر دیا ہے ، جمعرات کے روز سیکرٹری سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری آفتاب باجوہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت وی آئی آئی پی پروٹوکول پر مامور افسران کو ہٹا کر عوام کی حفاظت پر لگائے ، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے لواحقین سے ہمدردی کااظہار اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی ہے ، سپریم کورٹ بار نے دھماکوں کا ذمہ دار وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر قانون پنجاب کو قرار دیتے ہوئے ان سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے اور کہا کہ دھماکوں میں معصوم جانوں کا نقصان سکیورٹی کی کمی کے باعث ہوتا ہے ۔