سکھر کے صو بائی اسمبلی کے حلقے پی ایس ون میں ڈا لے گئے ووٹوں کی تصدیق ، پا نچ ہزارچار سو تین ووٹ جعلی نکلے ، چار سو اڑسٹھ ووٹ ڈبل کا سٹ ہو ئے اور تین سو اٹھا رہ ووٹ بغیر انگوٹھوں کے پا ئے گئے ، نا درا نے رپورٹ الیکشن ٹریبو نل میں پیش کر دی

جمعرات 16 جنوری 2014 03:49

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16جنوری۔2013ء) سکھر کے صو بائی اسمبلی کے حلقے پی ایس ون میں ڈا لے گئے ووٹوں کی تصدیق ، پا نچ ہزارچار سو تین ووٹ جعلی نکلے ، چار سو اڑسٹھ ووٹ ڈبل کا سٹ ہو ئے اور تین سو اٹھا رہ ووٹ بغیر انگوٹھوں کے پا ئے گئے ، نا درا نے رپورٹالیکشن ٹریبو نل میں پیش کر دی تفصیلات کے مطابق سکھر کے صو با ئی اسمبلی کے حلقے پی ایس ون پر گیا رہ مئی کو ہو نے والے انتخا با ت میں ایم کیو ایم کے سلیم بندہا نی نے کا میا بی حا صل کی تھی جس کی کا میا بی کے خلاف پیپلز پا رٹی کے امیدوار حا جی انور خان مہر نے الیکشن ٹریبو نل میں درخوا ست داخل کی تھی جس میں بتا یا گیا تھا کہ گیارہ مئی کے انتخا بات میں دھا ندلی کی گئی ہے اور جعلی ووٹ بھگتا ئے گئے ہیں جس پر الیکشن ٹریبونل نے نا درا کو ووٹو ں کی تصدیق کا حکم دیا تھا جس نے آج اپنی رپورٹ الیکشن ٹریبو نل میں پیش کر دی ہے جس میں بتا یا گیا ہے کہ گیا رہ مئی کو ڈا لے گئے ووٹوں میں پا نچ ہزار چار سو تین جعلی ، چار سو اڑسٹھ ووٹ ڈبل کا سٹ کیے گئے ہیں اور تین سو سولہ ووٹ بغیر انگو ٹھے کے نشان کے ڈا لے گئے ہیں جبکہ اٹھا رہ ہزار تین سو ووٹوں میں مقنا طیسی سیا ہی استعمال نہیں کی گئی ہے واضح رہے کہ گیا رہ مئی کے انتخا با ت میں ایم کیو ایم کے امیدوار سلیم بندھا نی نے پچیس ہزار تین سو ننا نوے ووٹ حا صل کیے تھے جبکہ ان کے مخا لف پیپلز پا رٹی کے امیدوار حا جی انور خان مہر نے اٹھا رہ ہزارنو ستا ون ووٹ حا صل کیے تھے ۔