پیر گوٹھ میں ڈاکووٴں کا پولیس کے اہلکار کے گھر پر حملہ، اہلکار بیوی، بچوں سمیت 6 جاں بحق،حملہ آوروں کے تعاقب کے دوران ایک اور پولیس اہلکار شہید ، مخبری کے شبے میں واقعہ پیش آیا

ہفتہ 1 مارچ 2014 03:34

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1مارچ۔2014ء)پیر گوٹھ میں ڈاکووٴں کا پولیس کے اہلکار کے گھر پر حملہ، اہلکار بیوی، بچوں سمیت 6 جاں بحق، حملہ آوروں کے تعاقب کے دوران ایک اور پولیس اہلکار شہید ، مخبری کے شبے میں واقعہ پیش آیا،ذرائع، تفصیلات کے مطابق پیر گوٹھ کچی آبادی میں مسلح ڈاکووٴں نے حملہ کرکے اسپیشل پولیس کے اہلکار حاجی امین چانڈیو، اس کی بیوی شبانہ، 10 سالہ بیٹا بلاول، 12 سالہ بیٹے اویس اور بھتیجے حاجن کوقتل کریا، جبکہ ایک بیٹا شدید زخمی ہوگیا، کارروائی کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے، جس کے تعاقب میں جانے والی پولیس موبائل پر بھی فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار نصر اللہ کلہوڑو شہید ہوگیا جبکہ ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، بتایا جاتا ہے کہ کئی روز قبل خطرناک ڈاکو مرادو ناریجو مارا گیا تھا اس کے ساتھیوں کو شبہ تھا کہ پولیس اہلکار امین چانڈیو نے مخبری کی تھی، امین چانڈیو دو سال قبل جکیب آباد سے پیر گوٹھ منتقل ہوگیا تھا جبکہ شہید اہلکار نصر اللہ کلہوڑو گوٹھ دڑو کلہوڑو کا رہائشی تھا نعشوں کو پیر گوٹھ اسپتال منتقل کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :